او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے

اسلام آباد۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں واقع ٹل بلاک کے راجگر کنواں۔1سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیا

راجگر کنواں۔1 کی کھدائی 9 جنوری 2024 کوشروع کی گئی تھی اور اسے 3774 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق راجگر کنواں۔1سے 1 کروڑ 64 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے۔ مزکورہ کنواں۔1 سے 159 بیرل یومیہ خام تیل کی بھی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔

ٹل بلاک میں نئی دریافت سے اس علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ نئے ہائیڈروکاربن ذخائر ملک کی توانائی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

او جی ڈی سی ایل ملک کے ہائیڈروکاربن وسائل کو مؤثر اور پائیدار طریقے سے تلاش کرنے اور ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے۔