جیولین تھرو فائنل:ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی ،گولڈ میڈل جیتے میں کامیاب،صدر،وزیر اعظم کی مبارکباد

پیرس۔۔پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیااور گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے

صدرمملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

دفاعی چیمپئن بھارتی نیرج چوپڑا 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

32 سال بعد پاکستان کی اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے کی امیدیں زندہ ہوگئیں، پاکستان نے آخری مرتبہ بار سلونا اولمپکس 1992 کی ہاکی میں برانز میڈل جیتا تھا۔

ارشد ندیم اپنی پہلی باری میں تھرو نہ کرسکے لیکن دوسری باری میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کی جو اولمپکس کی۔

تاریخ کی اب تک سب سے بڑی تھرو ہے، تیسری باری میں ارشد ندیم نے 88.72 میٹر کی تھرو کی۔

اس سے قبل اولمپک میں سب سے بڑی تھرو کا ریکارڈ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈسن کے پاس تھا جنہوں نے 2008 بیجنگ اولمپکس میں 90 اعشارئیہ 57 میٹر تھرو کی تھی، ارشد ندیم نے 16 سال بعد یہ ریکارڈ ٹوڑ دیا ہے۔

نیرج چوپڑا نے 89.34 میٹرز تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ ارشد ندیم 86.59 میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے تھے، فائنل میں کوالیفیکیشن کا معیار 84 میٹرز یا پہلے 12 بہترین تھرو کرنے والے ایتھلیٹس تھے۔

فائنل سے قبل ارشد ندیم نے کہا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی سے خوش اور فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پر امید ہیں۔

فائنل میں قسمت آزمائی کرنے والے ترتیب وار ایتھلیٹس میں اینڈرسن پیٹر (جرمنی) 88.63 میٹرز، جولیان ویبر (جرمنی) 87.76 میٹرز، جولیس یوگو 85.97 (کینیا) میٹرز، لوئز ماریکو ڈی ڈی سلوا (برازیل) 85.9 میٹرز، جیکب واڈولیچ (چیک) 85.63 میٹرز، ٹونی کیرانینٹ (فن لینڈ) 85.27 میٹرز، اینڈرسن مردارے 84.13 (مولڈوا) میٹرز، اولیورہیلن ڈیرو (فن لینڈ) 83.81 میٹرز، کیشورن والکوٹ(ٹرن باگو) 83.02 میٹرز، ایل ایٹیلاٹالو(فن لینڈ) 82.91 میٹرز شامل ہیں۔