کبھی سوچا نہیں تھا گیٹ نمبر 4 والے اٹھا کر لے جائیں گے، شیخ رشید

کبھی سوچا نہیں تھا گیٹ نمبر 4 والے اٹھا کر لے جائیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا گیٹ نمبر 4 والے اٹھا کر لے جائیں گے،میں اپنے پرانے رشتہ داروں سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے بارے میں سوچیں۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے درخواست کی کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے۔ شہباز شریف نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور حکومت کی کارکردگی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے اور کوئی بھی ان کی بات نہیں سنتا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کسی توسیع کی پیشکش نہیں کرے گا کیونکہ شہباز شریف دیر ہو چکا ہے۔ حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے اور 31 اگست کا دن بہت اہم ہے۔ اگست اور ستمبر کا مہینہ کافی مشکل ہوگا۔

ستمبر 20 تک نئی حکومت بن سکتی ہے۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کے لیے انٹرویوز شروع ہو چکے ہیں اور جو کچھ ہونے والا ہے وہ بہت خراب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بشری بی بی اور پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ میرا کسی ایک فرد سے تعلق ہے، پوری جماعت سے نہیں۔

لیڈرز اور ورکرز کو الگ کیا جانا چاہیے کیونکہ لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ پولیس نے 10 لاکھ روپے لے کر 9 مئی کے مقدمات میں نام شامل کیے۔

ملک میں استحکام کی پارٹی آگئی ہے لیکن ان لوگوں کو پارٹی کے نام بھی صحیح سے نہیں آتے۔ جو لوگ جیتے ہیں انہیں کسی منصوبے کے تحت لایا گیا ہے۔ میرے ووٹ بھی نکالے گئے اور میں ہارا بھی ہوں، میں نے اپنی شکست تسلیم کی ہے۔