لاوہ پک چکا ، تیلی لگانے کی ضرورت، سب کچھ تباہ ہو جائے گا،عمران خان

لاوہ پک چکا ، تیلی لگانے کی ضرورت، سب کچھ تباہ ہو جائے گا،عمران خان

راولپنڈی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو سٹریٹ موومنٹ کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم انتظار کر رہی ہے لاوا پک چکا ہے صرف ایک تیلی کی ضرورت ہے سب کچھ تباہ ہو جائے گا

حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت ہمارے حالات بنگلہ دیش سے زیادہ برے ہیں حسینہ واجد نے آرمی چیف، چیف جسٹس اور پولیس چیف اپنے لگائے ہوئے تھے

حسینہ واجد نے جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن کو دیوار سے لگایا تھا یہ ساری چیزیں پاکستان میں بھی ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں الیکشن سے پہلے 9 مئی کے نام پر ہماری پارٹی پر کریک ڈاو¿ن کیا گیا

9 مئی کی سٹیج جنہوں نے چرائی انہوں نے انہوں نے ہی 9 مئی کیا ہماری آدھی لیڈرشپ کو پکڑ کے جیل میں ڈالا گیا آدھی لیڈرشپ انڈر گراو¿نڈ ہو گئی باقیوں کو ویگو ڈالے کے ذریعے پارٹی چھڑوا دی

:بنگلہ دیش میں طلبا نے خوف کا بت توڑ ڈالا ،بنگلہ دیش میں جب لوگ باہر نکلے تو فوج نے اپنی عوام پر گولی چلانے سے انکار کر دیا حسینہ واجد نے طالب علموں پر جو ظلم کیا وہ بیک فائر ہو گیا

بنگلہ دیش اور پاکستان کے حالات مختلف نہیں 8 فروری کو ظلم کے باوجود ہماری پارٹی جیتی اس وقت 90 فیصد عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے خالدہ ضیا کے ساتھ وہ عوام نہیں ہے جو تحریک انصاف کے ساتھ پاکستان میں ہے

انہوں نے الیکشن میں بڑا فراڈ کیا ہے اب ان کو خدشہ ہے ،حلقے کھلیں گے تو ان کی ساری چوری اوپن ہو جائے گی یہ اسی لئے ٹریبونلز میں اپنے ججوں کو بٹھانا چاہتے ہیں ان کو معلوم ہو گیا ہے اتنا بڑا فراڈ کوور نہیں ہو سکتا

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے سابق کمشنر نے کہا 70،70 ہزار سے جیتنے والوں کو ہروایا گیا ہے نواز شریف کے حلقہ میں 74 ہزار ووٹ ڈالے گئے اور اب یہ مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دے رہے

اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگا ہوں ،میں سمجھ رہا تھا ملکی معیشت خراب ہے احتجاج نہیں کرنا چاہیے لیکن موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت کو قائم کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے۔

قوم انتظار کر رہی ہے لاوا پک چکا ہے صرف ایک تیلی کی ضرورت ہے سب تباہ ہو جائے گا ،اگر اپ پاکستان میں ائین توڑیں گے تو نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے

انہوں نے کہا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ شیخ حسینہ واجد نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ان کی حکومت امریکہ نے ختم کی اپ نے بھی اپنی حکومت گرانے کا امریکہ پہ لگایا تھا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سائفر کی شکل میں امریکہ کے خلاف ایف ائی آر موجود ہے مجھے نہیں پتہ حسینہ واجد کے پاس کیا معلومات ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فراڈ کیا ہے ہم اس سے امید کریں کہ وہ انصاف دیں گے جب اپ کو ایمپائر پر شک ہو تو انصاف کس سے مانگیں ہم نے اس لئے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔

ایک سوال ان کا کہنا تھا کہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے کوئی بات چیت نہیں رہی میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاستدانوں سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے تحریک انصاف مذاکرات نہیں کرے گی