اسلام آباد جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری فیصل مسجد کی پارکنگ مکمل بھر جانے کی وجہ سے فیصل ایو نیو پر رش ہے مری سے سیاحوں کی واپسی کی وجہ سے مری روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کافی زیادہ ہے
لیک ویو پر شہریوں کی کثیر تعداد میں آمد کی وجہ سے مری روڈکے اس حصہ پر کافی رش ہے.
دامنِ کوہ کی جانب سیاحوں کی آمد کی وجہ سے دامنِ کو ہ چوک اور مارگلہ روڈ پر رش ہے حضرت بری امام (ر ح) کے عرس کی وجہ سے بڑی تعداد میں زائرین دربار کی جانب گامزن ہیں جس کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔ ایف نائن پارک پہنچنے کے لیے نائنتھ ایونیو اور ایف ٹین کی جانب سے سفر کریں.
شہریوں سے درخواست ہے کہ فیصل ایونیو، دامن کوہ چوک اور لیک ویو کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں.
اگر سفر کرنا ناگزیر ہو تو اپنے گھر سے 20 منٹ کے مارجن سے نکلیں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور راہنمائی کے لیئے سڑکوں پر موجود ہیں ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ٹریفک پولیس افسران کی ہدایات پر عمل کریں ۔