ریس کورس پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی. ریس کورس پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد.

ریس کورس پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا.

ایس پی پوٹھوہار نے کہا کےاسلحہ کی تشہیر کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی.

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی.