راہزنی اور اسلحہ کی نو ک پر مو ٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے دو ارکان گرفتار،

اسلام آباد راہزنی اور اسلحہ کی نو ک پر مو ٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے دو ارکان گرفتار، گرفتارملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چھیننے گئے 08عدد مو ٹر سائیکل، نقدی،مو با ئل فون اور وارداتوں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کا تحرک جاری ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.

اس سلسلے میں تھا نہ کو ہسار پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم(کا شی) گر وہ کے دو ارکان کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چھیننے گئے.
08 عدد مو ٹر سائیکل، نقدی، مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت کا شف خان اور محمد عبداللہ کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

ڈی آئی جی اسلام آ باد سیدعلی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ”پکار- 15 ”یا”آئی سی ٹی ایپ”15-پر فوری اطلا ع کریں۔؎