اسلام آباد.وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں کی حدود میں گزشتہ پندرہ د نوں کے دوران حبیب بینک ڈکیتی ،سبزی منڈی کا تاجر، اور ایک اہم سیاسی شخصیت کے بھائی کو لوٹ لیا گیا نامعلوم ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے پولیس تفتیش سست روی کا شکار ایک ہفتہ سے زائد کا وقت گذر جا نے کے باوجود کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگا سکی.
تھا نہ سبزی مندی کے علاقہ میں نا معلوم ڈاکو دیہاڑے سبزی منڈی سے 89لاکھ روپے چھن لئے گئے جبکہ ایک ہفتہ قبل بھی اسی تھانہ کی حدودمیں 48لاکھ روپے کی مسلح ڈکیتی کابھی ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایاجاسکا۔ بتا یا گیا ہے کہ .دن دہاڑے گیارہ بجے چھ مسلح ڈاکوسبزی منڈی کے آڑھتی شعیب خاں سے گن پوائنٹ پر89 لاکھ روپےلوٹ کرفرارہوگئے،قبل ازین بھی تھانہ سبزی منڈی کی حدودمیں 48لاکھ روپے کاڈاکہ پڑاجس کاپولیس کوئی سراغ نہیں لگاسکی.
جبکہ تھانہ ہمک کی حدود جی ٹی روڈ پربھی ایچ بی ایل بینک میں ایک کروڑ روپے سے زاید کی رقم لو ٹ لی گئی کی چندیوم قبل ہونیوالی ڈکیتی کی واردات کومتعلقہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج دستیاب ہونے کےباوجود سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔جبکہ تھانہ کوسار کے علاقہ میں دن دہاڑے انور سیف اللہ کے بھائی سے نقدی چھین لی گئی پولیس نے تمام مقدمات درج کر لیے گئے لیکن تا حال پولیس کسی بھی واردات میں ڈاکوؤں کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی.