اسلام آباد۔جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کوآئینی ترمیم کا کوئی حق نہیں ،چیف جسٹس تمہارا ایسا گھیراو ہوگا کہ تاریخ یاد رکھے گی،جج صاحب آج ڈی چوک پر ہیں کل تمہارے گھر کے سامنے مظاہرہ ہوگا ،جج صاحب ہم تمہیں بھاگنے نہیں دیں گے ،اپ نے فیصلہ واپس نہ لیا تو آپ باہر نہیں نکل سکیں گے، اگر عبرت لینی تھی تو سلیمان تاثیر کے قتل سے لے لیتے ۔
اس سے قبل مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے آبپارہ چوک سے ڈی چوک تک احتجاجی مارچ کیا۔مختلف مذہبی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان ریلی کی صورت میں ایکسپریس چوک پہنچ گئے۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جس نے ڈی چوک کی جانب جانے والےراستے بند کردیے۔
تحفظ ختم نبوت مارچ کے شرکا تاجدار ختم نبوت زندہ باد زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ مظاہرین نے مبارک ثانی کیس کے فیصلے میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے قادیانیوں کی تبلیغ سے متعلق نکتے کی مخالفت کی۔
انتظامیہ نے تحفظ ختم نبوت مارچ کے شرکا پر ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کے لیے زور دیا تاہم مظاہرین رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ریڈزون میں داخل ہوگئے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے۔
مقرر ین نے کہا کہ تمام مقتدرحلقے یہ سمجھ لیں کہ عاشقان رسول جنگ یمامہ کی تاریخ تازہ کردیں گے ،پوری دنیا میں سات ستمبر کوتمام جانثاران رسول جہاں کہیں بھی ہیں احتجاج کریں گے،سات ستمبر کوپورے ملک میں بھرپور احتجاج کریں گے
قاضی فائز عیسی نے بائیس اگست کافیصلہ واپس نہ لیاتو پھر پورے ملک میں احتجاج کی ایک نہی تاریخ رقم کردے گا،سات ستمبر کولاہور مینار پاکستان میں تاریخ ساز احتجاج ہوگا