سی ڈی اے سابق ممبر سٹیٹ افنان عالم کا اربوں روپے کی کرپشن معاملہ فرنٹ مین سمیت دوبارہ ایف آئی اے نے گر فتار کر لیا

اسلام آباد . ایف ائی اے اینٹی منی لانڈرنگ اسلام آباد نے سی ڈی اے کے سابق ممبر سٹیٹ کو اربوں روپے کی کرپشن کرنے ۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پلاٹ غیر مستحق افراد کو دینے رقم ہتھیانے اور اپنی بیوی کے نام اثاثے جمع کرنے کے الزام میں فرنٹ مین سمیت دونوں کو گرفتار کر لیا .

عدالت پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا. اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے میں سابق ممبر اسٹیٹ کو ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ کی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے سی ڈی اے کے عملے کی ملی بھگت سے اسلام آباد کے مختلف موضع میں ایکوائر کی گئی 624 کنال اور 8 مرلہ اراضی کی جعلی رپورٹیں غیر مستحق افراد کے حق تیار کیے جانے کا انکشاف.

غیر متعلقہ افراد کو سیکٹر I-15 اسلام آباد میں 62 پلاٹ الاٹ کیے گئے۔1 بلین روپے کا نقصان پہنچانے پر سی سی سی ایف آئی اے نے ایک ایف آئی آر 3/2024 مورخہ 15.1.24 کو درج کی۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم افنان عالم (PA&AS BS 19) سابق ممبر اسٹیٹ CDA نے اپنے اور اہلیہ کے نام پر اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے اثاثے بنائے.

ملزم افنان عالم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ایف آئی اے حکام ملزم افنان عالم ایف آئی آر 5/24 اور 11/24 سی سی سی میں بھی نامزد۔ ملزم جبران ولد ایم امتیاز، ایف آئی آر 2/24 میں نامزد پراپرٹی ڈیلر کو بھی ملزم افنان عالم کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔

ملزم جبران، افنان عالم کا فرنٹ مین ہونے کے ناطے، جرائم کی رقم، یعنی سیکٹر C-14 اسلام آباد میں سارہ رسول بنگش اور افنان عالم کے نام پر قیمتی جائیدادوں کی خریداری اور لانڈرنگ میں سہولت فراہم کرتا تھا۔ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ فرنٹ مین سمیت دونوں کو گرفتار ملز مان کواآج عدالت پیش کر کے ریمانڈ لے گا.یاد رہے کہ ایف اآئی اے نے قبل ازین بھی افنان عالم کو گر فتار کیا تھا.