پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کی کامیاب تربیتی لانچنگ مکمل کر لی ہے۔صدر،وزیر اعظم ،سیاسی ومذہبی جماعتوں کےسربراہوں نے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پاکستان نے شاہین ٹو بیلسٹک میزائل کی تربیتی لانچنگ کامیابی سے انجام دی، جس کا مقصد عسکری تربیت، مختلف تکنیکی مہارتوں کی تصدیق، اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

بیلسٹک میزائل کی تربیتی لانچنگ کی نگرانی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹیجک اداروں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے کی۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں کی تکنیکی مہارت، محنت، اور عزم کو سراہا، جن کی کارکردگی سے یہ تاریخی کامیابی ممکن ہوئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کی کامیاب تربیتی لانچنگ پر مبارکباد پیش کی۔