فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے،عمران خان کا آرمی چیف سے مطالبہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ  فیض حمید کا ٹرائل کھلی عدالت میں ہونا چاہیے کیونکہ جنرل (ر) فیض اور ان کا معاملہ فوج کا داخلی مسئلہ نہیں ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے درخواست ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے۔

کیونکہ جنرل فیض اور ان کا معاملہ فوج کے اندرونی امور کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک سول سابق وزیراعظم ہیں اور فوجی عدالت میں جانے سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی حیثیت ختم ہو چکی ہے، اور ان سے رابطہ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر 9 مئی کی سازش میں جنرل (ر) فیض حمید کا مرکزی کردار ہے تو ان کا مطالبہ ہے کہ اوپن ٹرائل کیا جائے۔

9 مئی کو ان کی گرفتاری کا حکم فوج کے اعلیٰ ترین عہدے دار نے دیا تھا، اور اس دن کا معاملہ قومی سلامتی کا نہیں بلکہ مقامی مسئلہ ہے۔