روایتی دہشت گردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے، آرمی چیف

ڈیفالٹ کا بیانیہ بنانے والے آج کہاں ہیں؟آرمی چیف

راولپنڈی ۔پاک فوج کے سربراہ سید عاصم منیر نےنشان امتیاز (ملٹری)  کے نوجوانان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں، ہم کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے

آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ آپ کی آنکھوں کی چمک دیکھ کر یہ یقین ہو جاتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے،‎آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو لیبیا، شام، کشمیر، اور غزہ کے عوام سے پوچھو

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ علم انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے ‎ریاست کی یہ زمہ داری ہے کہ عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا شدہ ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ‎عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کے تحفظ اور ترقی کا ضامن ہے،جو پاکستان کی ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے

 چیف آف آرمی سٹاف نے نوجوانوں سے کہا کہ زندگی امتحان کا نام ہے، اور قرآن کی آیت پڑھیں (کیا لوگ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ صرف یہ کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ،ہم ایمان لائے، اور ان کی آزمائش نہ ہو گی؟)

آرمی چیف نے ‎خطاب کے اختتام میں نوجوانوں کو علامہ اقبال کا یہ شعر سنایا:‎(افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر،‎ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ)

‎خطاب کے بعد وقفۂ سوالات کے دوران نوجوانوں کے سوالات کے جواب میں چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فوج کا مؤقف بیان کیا

‎پاڑہ چنار میں فسادات پر سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا قبائل مل بیٹھ کر زمینی اور فروعی تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں

آرمی چیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہے

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ‎میرا یہ ایمان ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں دہشتگردی کے خلاف فتح مبین عطا کرے گا