مذہبی جماعتوں کا احتجاج ،جڑواں شہروں کے تمام راستے بند

مذہبی جماعتوں کا احتجاج ،جڑواں شہروں کے تمام راستے بند

راولپنڈی، اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی اپیل کے باعث، جڑواں شہروں کے راستے بند کرکے ریڈ زون کو سیل کردیا گیا اور اسکولوں کو آج تعطیل دے دی گئی۔

رات کے وقت ہی سے موٹر وے اور جڑواں شہروں کی طرف جانے والے تمام راستے کنٹینر اور دیگر رکاوٹوں کے ذریعے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ اسکولوں میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی اپنا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کل تحریک انصاف کے ترنول جلسے کے لیے دیا گیا اجازت نامہ اچانک منسوخ کردیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی نے جلسہ ہر صورت منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آج رات سے ہی موٹر وے اور اسلام آباد و راولپنڈی کے دیگر راستے کنٹینر اور دیگر رکاوٹوں سے بند کر دیے گئے ہیں، اور اسکولوں میں تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

راولپنڈی انتظامیہ نے کہا کہ پاک بنگلا ٹیسٹ سیریز کے دوران مہمان ٹیم کی موجودگی کے باعث سیکیورٹی خدشات ہیں، اس لیے جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

علاوہ ازیں، پنجاب حکومت نے بھی گزشتہ روز صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی، جس کے تحت جلسے، ریلیاں اور دھرنے منع ہیں۔ یہ تین روزہ پابندی آج 22 اگست سے نافذ ہوئی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے اور سیاسی قافلوں کے پیش نظر ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے، اور سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے آج 22 اگست کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔