جسٹن بیبر اور اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

نیویارک: عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور اُن کی اہلیہ ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلا بیٹا ہوا ہے۔

جسٹن بیبر نے دنیا بھر میں موجود اپنے کروڑوں پرستاروں کو خوشخبری دینے کے لیے سوشل میڈیا کی سائٹ انسٹاگرام کا استعمال کیا، جہاں اُنہوں نے اپنے نئے پیدا ہونے والے بچے کے ننھے پاؤں کی تصویر شیئر کی۔

گلوکار نے بتایا کہ اُن کے اور اہلیہ ہیلی بیبر کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، اور انہوں نے اپنے چھوٹے شہزادے کو گھر میں ‘خوش آمدید’ بھی کہا۔

کینیڈین گلوکار نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘جیک بلوز بیبر’ رکھا ہے۔

جسٹن بیبر نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کی پیدائش کی تاریخ واضح نہیں کی، لیکن انہوں نے آج صبح سویرے ایک گھنٹہ پہلے ہی اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔

ہیلی اور جسٹن بیبر کے بیٹے کی ولادت پر اس جوڑے کے پرستار اور ساتھی فنکار انہیں مبارکباد دیتے نظر آ رہے ہیں۔