مودی طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ،ایوی ایشن حکام کی تصدیق

مودی طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ،ایوی ایشن حکام کی تصدیق

اسلام آباد۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایوی ایشن نے بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کی پاکستانی حدود میں ہونے کی تصدیق کی ہے

ایوی ایشن حکام کے مطابق، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز پولینڈ سے واپس بھارت جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزارا، بھارتی وزیراعظم کے جہاز نے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، بھارتی وزیراعظم کا طیارہ چترال سے داخل ہو کر لاہور سے ہوتا ہوا بھارت امرتسر روانہ ہوا۔

مودی نے 28 دسمبر 2015 میں نوازشریف کی نواسی کی شادی میں بغیر دستاویزات کے شرکت کی ۔۔

9 جون 2019 میں چین شنگھائی تعاون کے موقع پر مودی نے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے انکار کردیا ۔۔

12 جون 2019 جب عمران خان وزیراعظم تھے اس وقت مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں شرکت کی اجازت دی گئی ۔۔