راولپنڈی ۔راولپنڈی سے پلندری کی جانب جانے والی کوسٹر تھانہ کہوٹہ کے علاقے گراری پل کے نزدیک ایک گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کوسٹر سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی۔ ہلاک شدگان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
کمشنر پونچھ ڈویژن سردار عبدالوحید کے مطابق یہ حادثہ آزاد پتن اور کہوٹہ کے درمیان پانہ پل کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں راولاکوٹ اور سدھنوتی سے موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر سدھنوتی عمر فاروق نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں بچے، خواتین، اور مرد شامل ہیں اور ان کا تعلق ضلع سدھنوتی سے ہے۔