ضلع تیراہ میں مارے گئے دہشت گردوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
اسلام آباد۔ پاک فوج کی ضلع تیراہ میں فتنتہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے جاری انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو موت کی آغوش میں جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جاری آپریشنز کے نتیجے میں اب تک 25 خوارج ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 11 دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے۔ شدید خوف و ہراس کی حالت میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کی وجہ سے خوارج بڑے نقصان کا سامنا کر رہے ہیں اور اب وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔پاک فوج فتنتہ الخوارج کا مکمل خاتمہ کرنے تک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔