اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 5.4شدت کا زلزلہ

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 5.4شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پشاور، مردان، مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کی شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

حکام کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 درج کی گئی ہے۔ راولپنڈی میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ ہری پور، سوات، مردان اور مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحدی علاقے میں تھا اور زمین کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کی شدت کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔