سانحہ کارساز نجی کمپنی گل احمد انرجی کے مالک دانش اقبال کی ضمانت منظور

کراچی ۔سانحہ کارساز نجی کمپنی گل احمد انرجی کے مالک دانش اقبال کو گرفتاری کا خوف ضمانت کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے عدالت نے 50 ہزار کے مچلکوں پر درخواست ضمانت منظور کر لی۔

کارساز میں گل احمد انرجی کے مالک دانش اقبال کی بیوی نتاشہ تیز رفتار گاڑی میں سوار جا رہی تھی اس نے گاڑی موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹی آ منہ عارف کو ٹکر مار دی جس کے باعث وہ موقع پر جہاں باق ہو گئے جبکہ دیگر چھ افراد شدید زخمی ہو گئے تھے پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

سانحہ کارساز نجی کمپنی گل احمد انرجی کے مالک دانش اقبال کی ضمانت منظور

واقعے کی تفتیش کراچی پولیس چیف کی نگرانی میں جاری ہے پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ گاڑی نجی کمپنی گل احمد انرجی کے مالک دانش اقبال کی ہے . پولیس نے مقدمہ کی تفتیش کو اگے بڑھاتے ہوئے فیصلہ کیا کہ گل احمد انرجی کے مالک دانش اقبال کو گرفتار کر لیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دانش اقبال کے چند پولیس افسران سے مبینہ طور پر معاملات تھے تو انہوں نے ان کو مشورہ دیا کہ اپ ضمانت کروا لیں یہ نہ ہو کہ پولیس اپ کو گرفتار کر لے. جس پر انہوں نے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں اپنے وکیل کے ذریعے حفا ظتی درخواست ضمانت دائر کر دی۔

دانش اقبال کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نتاشہ کے شوہر کا سارے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ملزمہ جیل میں ہے میرے موکل کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے. عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواستسات دن کے لئے منظور کرتے ہوئے ملزم کے شوہر کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ ملزمان نتا شہ کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہو چکی ہے. ملزمہ کے یورن کے نمونوں میں ائس کی موجودگی پائی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ دو تین دن کے لیے سیل کر دی ہے ۔

ملزمان نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق کراچی پولیس کے چیف جاوید عالم نے کہا کہ تفتیش جاری ہے میڈیکل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہائر اتھارٹی سے اس میڈیکل رپورٹ کے بارے میں بات کریں گے کہ ان کا کیا موقف ہے ۔

دوسری جانب کراچی پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ ملزمان نتاشہ کے زیر استعمال گاڑی نجی کمپنی کل احمد انرجی کے نام پر ہے تفتیش کے لیے گاڑی کے مالک دانش اقبال کو گرفتار کیے بغیر تفتیش اگے نہیں بڑھ سکتی جبکہ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے دانش اقبال کو گرفتار کرنے کے لیے پلان تشکیل دے دیا ہے پولیس پولیس دانش اقبال کی گرفتاری کے لیے عدالت میں پیش ہو کر ان کی درخواست ضمانت مسترد کروائے گی جبکہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے شوہر نے پولیس سے مبینہ ساز باز بھی کر رکھی ہے تاکہ گرفتاری سے بچا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ ملزم نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور کروائی ہے جو کہ سات دن کے لیے ہے اور انہی سات دنوں میں ملزم پولیس سے ساز باز کر کے معاملے کو نپٹانے کی کوشش کرے گا لیکن ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا ہے ان کی گرفتاری حتمی ہے جب تک گرفتاری نہیں ہوگی کہ اس مکمل نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ ملزمہ نتاشہ جس جن کو کہا جا رہا تھا کہ وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے وہ مختلف کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہے . میٹرو کیپٹل ، گل احمد بائیو فلمز، میٹرو سولر پاور، میٹرو پاور کمپنی سمیت سات کی ڈایکٹر اور ایک کی چیف ایگزیکٹو ہے.تفتیشی ٹیم کے مطابق خاتون نتا شہ دانش کے زیر استعمال گاڑی گل انرجی کمپنی کے نام ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کو بھی شامل تفتیش کے لیے حراست میں لیا جائے گا دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی گل انرجی کے نام ہے جبکہ گل انرجی کے چیف دانش اقبال ہیں.