دیر بالا۔دیر بالا میں بارشوں کے سبب ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں رات گئے ایک مکان پر تودہ گرنے سے 9 بچوں سمیت 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس واقعے کا شکار ہونے والوں میں 9 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پاتراک کے علاقے میدن میں پیش آیا جہاں بارش اور رات کی تاریکی نے امدادی کارروائیوں میں بڑی مشکلات پیدا کیں۔ مقامی لوگوں کے علاوہ، 1122 اپر دیر، پولیس، دیر لیویز اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں کی محنت کے بعد جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، مگر امدادی کارروائیوں میں درپیش مشکلات نے واقعے کو مزید دلخراش بنا دیا۔

دیر بالا میں طوفانی بارش،تودہ گرنے سے9بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

دیر بالا۔دیر بالا میں بارشوں کے سبب ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں رات گئے ایک مکان پر تودہ گرنے سے 9 بچوں سمیت 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس واقعے کا شکار ہونے والوں میں 9 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پاتراک کے علاقے میدن میں پیش آیا جہاں بارش اور رات کی تاریکی نے امدادی کارروائیوں میں بڑی مشکلات پیدا کیں۔ مقامی لوگوں کے علاوہ، 1122 اپر دیر، پولیس، دیر لیویز اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں کی محنت کے بعد جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، مگر امدادی کارروائیوں میں درپیش مشکلات نے واقعے کو مزید دلخراش بنا دیا۔