کراچی .سا نحہ کارساز کیس میں نیا موڑ خاتون ڈرائیور نشہ کی عادی نکلی، جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی نے پولیس کو تفتیش کی اجازت دے دی پولیس ذرائع کے مطابق گل احمد انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک دانش اقبال کی بیوی نتاشہ کو بہادرآباد پولیس نے مقد مہ درج کیا تھا کہ اس نے آ منہ اور اس کے والد عارف کو گاڑی سے ٹکر مار دی جس سے وہ دم توڑ گئے .
جبکہ پانچ مزید افراد زخمی ہو گئے جن مین سے ایک کی حالت ابھی بھی نازک ہے .حادثے کے روز خاتون کی حالت غیر تھی جس پر پولیس نے اس کا میڈیکل کروایا یہ میڈیکل حادثے کے فورا بعد جناح ہسپتال میں کرایا گیا جہاں سے خون حاصل کر کےلیبا ٹری کو بھجوائے گئے لیبا ٹری رپورٹ آنے کے بعد تصدیق ہو گئی کہ ملزمان نتاشہ کے خون میں ائس کی موجودگی پائی گئی .
جس کے بعد پولیس نے عدالت پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ خاتون کا میڈیکل رپورٹ ا چکی ہے جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ اس کے خون میں ائس موجود تھی لہذا منشیات کے اس کیس میں خاتون سے تفتیش اور گر فتاری کی اجازت دی جائے جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی نے سپرٹینڈ نٹ وومن جیل کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تفتیشی افسر محمد شاکر تھا نہ بہادر آباد کو ملزمہ سے غروب افتاب سے قبل تفتیش کی اجازت ہے . عدالت نے کہا ڈاکٹر زینب ارشد نے ملزم کی حتمی میڈیکل رپورٹ جاری کی ہے میڈیکل رپورٹ سے تصدیق ہوتی ہے.
قبل ازین پولیس نے خاتون ملزمہ کے خلاف قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جبکہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے خاتون کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا یاد رہے کہ گل احمد انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک دانش اقبال بطور چیئرمین ہیں انہوں نے اپنا پاور پلانٹ لگایا اور اس وقت پاکستان میں ایک ائی پی پی کمپنی کے مالک ہیں اور 60 میگا واٹ پر مشتمل بجلی نیپرا کے معاہدے کے ساتھ نیشنل گریڈ میں شامل کر رہے ہیں دوسری جانب آمنہ عارف جو کہا ا قر یونیورسٹی کی طلبہ تھی اور اپنے والد کے ساتھ جا رہی تھی.
کہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر نے ابدی نیند سلا دیا۔ یاد رہے کہ ملزمہ نتاشہ جس جس کو و قوعہ کے روز کہا جا رہا تھا کہ کہ وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے وہ مختلف کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہے . میٹرو کیپٹل ، گل احمد بائیو فلمز، میٹرو سولر پاور، میٹرو پاور کمپنی سمیت سات کی ڈایکٹر اور ایک کی چیف ایگزیکٹو ہے.
تفتیشی ٹیم کے مطابق خاتون نتا شہ دانش کے زیر استعمال گاڑی گل انرجی کمپنی کے نام ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کو بھی شامل تفتیش کے لیے حراست میں لیا جائے گا دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی گل احمد انرجی کے نام ہے جبکہ گل احمد انرجی کے چیف دانش اقبال ہیں. دانش اقبال نے بھی گرفتاری کے خوف سے ہائی کورٹ سے سات دن کی حفاظتی ضمانت کرا رکھی ہے پولیس نےعدالت سے ضمانت کینسل کروا کر ان کی گر فتاری کا پلان تشکیل دیا ہے .