برطانوی اخبار نے عمران خان کو طالبان کا دوست قرار دیدیا

برطانوی اخبار نے عمران خان کو طالبان کا دوست قرار دیدیا

اسلا آباد۔برطانوی اخبار گارجین نےبانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیااور لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے،آکسفورڈچانسلرنامزدگی کی درخواست یونیورسٹی روایات کیخلاف ہے،تفصیل کے مطابق آکسفورڈ کے چانسلر کیلئےاپلائی کرنےپرگارجین میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف ایک اورکالم آگیا۔خبار گارجین نےبانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیااور لکھا کہ کیاطالبان دوست شخص کاچانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی انتخاب درست ہوسکتا ہے،کالم میں مزید لکھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی تعلیم پرپابندی لگانیوالےطالبان کی حمایت کی،اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا، طالبان کو دوست کہنے والا آکسفورڈیونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑسکتا ہے،بانی پی ٹی آئی نے خواتین کے لباس کو زیادتی کی وجہ قرار دیا تھا،اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سےتشبیہ دے دیااور لکھا کہ اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسرہےجو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتےہیں،آکسفورڈ یونیورٹی کے چانسلر کی مدت ایک دہائی کےلئےہوتی ہے،آکسفورڈ کے چانسلر کو پورے سال خود کو دستیاب رکھنا ہوتا ہے،بانی پی ٹی آئی کو14 سال سزا ہوچکی وہ جیل میں ہیں،دستیاب کیسے ہوں گے،،بانی پی ٹی آئی کےآزادی اظہارسےمتعلق متنازع بیانات یونیورسٹی روایات کیخلاف ہے۔