پشاور۔ 9 مئی سے غائب پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، مراد سعید اپنے روپوش ہونے کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلوں میں شامل ہیں، اور ان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنما سابق وفاقی وزیر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید نے عاطف خان اور شکیل خان کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کی تحریک چلائی، اور علی امین گنڈاپور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردعمل دینے پر بھی آمادہ کیا۔ مزید یہ کہ پی ٹی آئی کے پی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے بھی مراد سعید کا کردار ہے، اور مراد سعید مخالف گروپ کے رہنما کی عمران خان سے ملاقات کرانے کی وجہ سے مشعال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو 9 مئی کے کیسز میں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے اور وہ ابھی بھی روپوش ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">