راولپنڈی پولیس نے قتل ، چوری ، منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ۔

راولپنڈی . پولیس نے قتل ، چوری ، منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا تھانہ صادق آباد نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 5 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوۓ ۔

تھانہ ٹیکسلا نے بیلچے سے وار کر کے خاتون کو قتل کرنے والے ملزم ندیم ، مرسلین اور لبنی کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ندیم نے بھابھی مرسلین اور بھابھی کی مدد سے خاتون کو بیلچی اور چھری کے وار سے قتل کیا ملزمان نے واقع کو روڈ ایکسیڈنٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی ملزم ندیم قبل ازیں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا ۔

پولیس نے منشیات فروش 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں راحیل ، عبداللہ ، عرفان ، عثمان ، شامل ہیں ملزمان سے 5 کلو کے قریب منشیات برآمد ہوئی ایس پی راول نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

سی پی او خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیۓ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے.