پولیس کا پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر شیلنگ ،جھڑپیں،کئی گرفتار،اسلام آباد میدان جنگ بن گیا

پولیس کا پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر شیلنگ ،جھڑپیں،کئی گرفتار،اسلام آباد میدان جنگ بن گیا

اسلام آباد ۔پی ڈبلیو ڈی ملازمین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں،شیلنگ ،وفاقی دارالحکومت میدان جنگ بن گیا ،پولیس اور پی ڈبلیو ڈی ورکرز کے درمیان پتھراو اور شیلنگ جاری ہے پولیس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما سیف علوی ذیشان شاہ رحمان باجوا سمیت متعدد ورکرز کو گرفتار کر لیا،پولیس میں انسو گیس کا استعمال کیا درجنوں انسو گھاس گیس کے شیل پی ڈبلیو ڈی افس کے اندرپھینک دیئے ،پی ڈبلیو ڈی کے ورکرز افسران سمیت متعدد افراد دفتر کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاج میں ورکرز کا دفتر کے باہر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ،پی ڈبلیو ڈی دفتر کے باہر ورکرز نے دوبارہ ٹائر جلا کے نعرے بازی شروع کر دی جس کے بعد پولیس نے بھی دوبارہ شیلنگ کر دی

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر شیلنگ اور تشدد افسوسناک ہے،صرف غریب ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے،اشرافیہ کے مراعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے،نہتے مظاہرین پر پولیس گردی قبول نہیں،گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے،کفایت شعاری کرنی ہے تو غریب کے چولہے نہ بجھائیں۔