آئی جی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت امن و عامہ کے حوالے سے اہم اجلاس۔

آئی جی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت امن و عامہ کے حوالے سے اہم اجلاس اجلاس میں وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی اور امن و عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اسلام آباد میں امن و امان کے قیام اور لاءاینڈ آرڈر کے ساتھ دیگر اہم امور کے پیشِ نظر لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی نا صر رضوی کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میںامن وعامہ کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا ،جس میں ڈی آئی جی ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر ، اے آئی جی سپیشل برانچ یاسر آفریدی، ایس ایس پی آپریشنز محمد ارسلان شاہزیب ، ایس پی لاءاینڈ آرڈر حاکم خان نے شرکت کی،اجلاس میں وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی اور امن و عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا .

افسران نے آئی جی اسلام آباد کو امن وعامہ کے سلسلہ میں اٹھائے گئے سکیورٹی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریف کیا، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصر نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن وعامہ کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15یا آئی سی ٹی 15ایپ پر اطلاع دیں، اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔