راولپنڈی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری

راولپنڈی.انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ایس ایس پی انوسٹی گیشن صبا ستار نے پولیس غازیوں میں ویلفیئر کے چیکس تقسیم کیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے 11 غازیوں میں 09 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم کے چیک دئے.

پولیس غازیوں کے بہترین علاج معالجہ، سہولت اور ویلفیئر کو یقینی بنایا جائے گا .سی پی او خالد ہمدانی نے کہا کے فرض کی راہ میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والے شہداء پولیس اور غازی ہمارا فخر ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شہداء کی فیملیز اور غازی پولیس افسران کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے