راولپنڈی پولیس نے لڑکی سے زیادتی کرنے والے ، منشیات فروش ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا .

راولپنڈی پولیس نے لڑکی سے زیادتی کرنے والے ، منشیات فروش ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا . تھانہ جاتلی نے 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم محمد اقبال کو گرفتار کر لیا پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، متاثرہ لڑکی نے درخواست دی کہ میرے بہنوئی محمد اقبال نے میرے ساتھ زیادتی کی . ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی تشدد
نا قابل برداشت ہے .

تھانہ ائیر پورٹ نے 6 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم اشتیاق کو گرفتار کر لیا ، مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج ہوا جس میں کہا گیا کے ملزم اشتیاق نے کہا کے میری بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کی ہیں ، پولیس نے فوراً درخواست دے کر ملزم اشتیاق کو گرفتار کر لیا . ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی و استحصال ناقابل برداشت ہے .

پولیس نے نا جائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان جرمایہ قمر ، نبیل منور ، نعمان ، فرحت عباس ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 4 پستول 30 بور بمع ایمو نیشن برآمد ہوئے .ڈویژنل ایس پیز کے ہوائی فائرنگ کرنے والوں
اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائے گی.

پولیس نے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا جن میں عادل ، خالد ، سلیم شہزاد ، سجاد ، وھاب ، شبیر احمد ، بھی شامل ہیں گرفتار ملزمان سے دو کلو سے زائد چرس، 55 لیٹر شراب اور 20 بوتل شراب برآمد ہوئی.
ایس ایس پی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے کہا کے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا.