اسلام آباد۔۔ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے لیے حکومت نے نجی بینک سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے ایک ارب ڈالر کے قرضے کی درخواست کی ہے۔ آئی ایم ایف کے قرضے کی منظوری کے لیے بیرونی فنانسنگ کے خلا کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے تجارتی قرضے کو بحال کرنے کی باضابطہ درخواست دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے 80 کروڑ ڈالر سے لے کر ایک ارب ڈالر تک کے تجارتی قرضے کی بحالی کی درخواست کی ہے۔ بینک نے پاکستان کی درخواست پر اصولی طور پر قرض کی کریڈٹ لائن بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ پاکستان نے اسی نوعیت کی درخواست سعودی عرب سے بھی کی ہے، جس میں سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی تیل کی سہولت بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب سے تصدیق ملتے ہی حکام آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کریں گے اور اسے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کو ارسال کر دیں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">