یوم دفاع وشہدا پر پاکستان ائیر فورس کا نغمہ جاری

یوم دفاع وشہدا پر پاکستان ائیر فورس کا نغمہ جاری

اسلام آباد ۔یوم دفاع وشہدا کے موقع پر شہدا و غازیانِ وطن کے اعزاز میں پاکستان ائیر فورس نے ایک ملی نغمہ جاری کیا ۔نغمے کی شروعات بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے سنہرے الفاظ سے کیا گیا جن میں وہ کہتے ہیں کہ مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا ،پاکستان کے شاہین بیٹوں نے بھی 1965 کی جنگ میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں کو ئی کسر ا±ٹھا نہ رکھی ،نغمے کے اندر شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی شاعری بھی استعمال کی گئی ہے جو کہ لہوکو گرمانے کا کام دے رہی ہے۔پاکستان ائیر فورس کی طرف سے جاری کردہ نغمے کے کچھ بول اس طرح ہیں ۔
چلیں شانہ بشانہ وقت کے ہم ہر زمانے میں
دلِ مومن نہیں ڈرتا کسی مشکل کی آمد سے
اگر ا±ٹھی نگاہیں دشمنوں کی ہم جھکا دیں گے
نیا ہربار جلوہ شاہبازوں نے دکھایا ہے