اسرائیل سے تعلقات کیلئے عمران خان موزوں ترین قرار

اسرائیل سے تعلقات کیلئے عمران خان موزوں ترین قرار

اسلام آباد— اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے بانی کو سب سے موزوں شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ اسرائیل کے اخبار “ٹائمز آف اسرائیل” نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور جمائمہ کے درمیان ازدواجی تعلقات ایک حقیقت ہیں، اور یہی تعلق اسرائیل سے متعلق رویے میں تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اخبار نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی کے بانی اسرائیل پر پاکستانی موقف کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے تیار تھے۔ مضمون میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے گولڈ اسمتھ خاندان کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات ارسال کیے۔ لندن کے میئر صادق خان کی مخالفت صیہونی نیٹ ورک سے وفاداری ثابت کرتی ہے۔ دوسری طرف، تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ صیہونی لابیز پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے متحرک ہیں اور اس مقصد کے لیے کوئی بھی حد عبور کر سکتی ہیں۔