عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے۔ خصوصی گفتگو میں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں ٹریفک معمول کے مطابق رہی، اور جن لاکھوں لوگوں نے آج انقلاب لانے کا دعویٰ کیا تھا، وہ کہاں غائب ہو گئے ہیں؟ عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کی ناکامی کو چھپانے کے لیے جعلی ویڈیوز کا سہارا لیا اور جھوٹے ٹویٹس کیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلائیں اور پروپیگنڈا کیا، اور ان کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی قیادت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اس ناکام جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے جوش و خروش کا حال، انا للہ و انا الیہ راجعون کے سوا کچھ نہیں۔