راولپنڈی پولیس نے قمار باز ، قتل ، سٹریٹ کرائم ، میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی. پولیس نے قمار باز ، قتل ، سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ واہ کینٹ نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عامر کو گرفتار کرلیا ملزم عامر نے ساتھی کے ساتھ مل کر سابقہ دشمنی کی بناء پر وسیم خان کو قتل کیا تھا واقعہ کا مقدمہ سال 2021 میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج ہوا تھا ملزم عامر کے ساتھی کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے تھانہ سول لائن نے 5 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم شاہد ، عابد ، امیر خان ، اکرام ، اور سفیر شامل ہیں ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 61 ہزار450 روپے ، 4موبائل فون ، اور تاش کے پتے برآمد ہوۓ۔

تھانہ ریس کورس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث نعیم گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار ، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نعیم اور شہزاد شامل ہیں ملزمان سے مسروقہ رقم 70 ہزار روپے ، موبائل فون ، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا ۔ ملزم کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیۓ جیل منتقل کردیا پولیس نے عدالت نے ملزم ندیم اختر کو 9 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ملزم ندیم اختر سے 4 کلو 560 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ نیو ٹاؤن نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا ۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ قمار بازی و دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ھے ان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔

سی پی او خالد ہمدانی نے کہا کی منشیات کے ناسور کے خاتمہ کےلیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے.