راولپنڈی .سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 18 روز کے دوران 494 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،3803 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے قانون کی خلاف ورزی پر 41 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے.
بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 307 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی غفلت کے مرتکب 25 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 35 مقدمات بھی درج کیے گئے غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا.