راولپنڈی پولیس نے قمار باز ، 15 پر بوگس کال کرنے والے ، سٹریٹ کرائم ، منشیات فروشوم کو گرفتار کر لیا ۔

راولپنڈی. پولیس نے قمار باز ، 15 پر بوگس کال کرنے والے ، سٹریٹ کرائم ، منشیات فروشوم کو گرفتار کر لیا ، تھانہ آر اے بازار نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کاپ کرنے والے ملزم سعید کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے 12 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم رحمان ، جاوید ، ظفر ، ابرار ، اعظم ، احمد علی ، تنویر ، ناصر ، شوکت حیات ، بلال ، شوکت محمود ، تنویر شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 32 ہزار 50 روپے ، 5 موبائل فونز ، تاش کے پتے تھانہ ٹیکسلا نے برآمد کیا جبکہ تھانہ گنجمنڈی نے داؤ پر لگی رقم 57 ہزار 700 روپے ، 6 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوۓ ، تھانہ ریس کورس نے سٹریٹ کرائم اور بائیک لفٹنگ میں ملوث نبیل گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔

جن میں ملزم نبیل ، علی ، عزیز اللہ شامل ہیں ۔ پولیس نے ملزم نبیل اور علی کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیۓ جیل منتقل کر دیا ،پولیس نے 4 منشیار فروشوں کو گرفتار کر لیا جن میں ملزم عمران ، رئیس ، ذیشان ، ندیم ، شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان سے 4 کلو سے ذائد چرس برآمد ہوئی ۔