راولپنڈی. پولیس نے ہوائی فائرنگ ، والدہ پر تشدد کرنے والے ، سٹریٹ کرائم ، پتگ فروش ، ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تھانہ چونترہ نے پتنگ فروش ملزم آصف کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم سے 120 پتنگیں اور 30 ڈوریں برآمد ہوئی ،تھانہ واہ کینٹ نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں عبدلمعیز ، فیضان شامل ہیں ۔ ملزمان سے 2 مسروقہ موٹرسائیکل ، 1لاکھ 14 ہزار ، موبائل فون ، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسحلہ برآمد ہوا ۔
تھانہ ائیر پورٹ نے اپنی والدہ پر تشدد اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بزرگ خاتون کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کرلیا ، تھانہ جاتلی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان ، آکاش ، صفدر ، کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان نے گزشتہ روز شادی میں ہوائی فائرنگ کرکے 5 سالہ بچہ اور خاتون سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا تھا ۔ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیۓ ریڈز جاری ہیں ۔
ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، پتنگ فروش اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ منظم و تحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، والدین سے نارواسلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے.