مولانا فضل الرحمن سے عارف علوی کی ملاقات ،آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: سابق صدر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق صدر عارف علوی کا اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے۔ اس دوران اہم سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے پیش کردہ آئینی ترامیم کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں مولانا عطا الحق درویش، مولانا اسعد محمود، اخونزادہ حسین، اور عبدالجلیل جان بھی شریک تھے۔عارف علوی نے آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن کا موقف پیش کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے عارف علوی کو خاص ذمہ داری بھی سونپی ہے۔