لاہور: وزیراعظم نے پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں آئینی تبدیلیوں اور سیاسی حالات پر مشاورت کی گئی۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف سے بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیمی پیکیج پر بھی بات چیت ہوئی۔ شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والی مشاورت کی تفصیلات بھی نواز شریف کے سامنے رکھی۔نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے دورے کے ایجنڈے پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس دوران نواز شریف نے موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں وزیراعظم شہباز شریف کو مشورے دیے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">