بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 456 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی.سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 28 روز کے دوران 696 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،5344 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 58 لاکھ 07 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے.

بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 456 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی،غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں،پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 41 مقدمات بھی درج کیے گئے،غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا.