اسلام آبار (سی این پی) حکومت اور ق لیگ میں وزارت اعلیٰ کے معاملے پر اختلاف کھل کر سامنے آگئے ، پرویز الٰہی کو وزیر اعلی نامزد کر نے پر وز یر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا خطرہ ٹل سکتا ہے، ق لیگ نے پنجاب وزارت اعلیٰ کیلئے علیم خان کا نام مسترد کر دیا۔ پنجاب میں ایسی تبدیلی سے بہتر ہے عثمان بزدار کو ہی رہنے دیا جائے۔ حکومت پریشان ناراض ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ذرائع کے مطابق سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ہوئی۔ جس میں پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں نئی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ پنجاب مسلم لیگ ق کا میدان سیاست ہے، یہاں کے معاملات میں بطور اتحادی ہماری رائے ضروری ہے۔ علیم خان کو تبدیلی کی صورت میں آگے لانے پر اتحاد اور خود تحریک انصاف کے معاملات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فواد چودھری میں ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب میں ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر اطلاعات کو علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی قیادت سے ملاقات میں پرویز الٰہی کو وزیر اعلی نامزد کر نے کی مبینہ طور پر یقین د ہانی کر وائی تھی اب علیم خان کا نام سامنے آنے پر حکومت اورق لیگ میں وزارت اعلیٰ کی سیٹپر ا ختلاف کھل کر سامنے آگئے ذرائع کے مطابق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیر اعلی نامزد کر نے پر وز یر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا خطرہ ٹل سکتا ہےدوسری جانب عمران خان سے گورنر سندھ اور فواد چودھری نے ملاقات کی عمران خان کو علیم خان سے لاہور میں ہونے والی اہم ملاقات سے آگاہ کیا۔ اس مو قع پر سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد، لانگ مارچ، اتحادی جماعتوں سے تعلقات سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین اور علیم خان کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان کے ٹاسک ملنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ناراض ارکان 24 گھنٹے میں ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہونگے، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور سابق صوبائی وزیر علیم خان وزیراعظم عمران خان کیخلاف نہیں جائینگے، پہلے علیم خان سے ملاقات کروںگا بعد میں جہانگیر سے بات ہو گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">