یہ طے ہے کشمیریوں کو حق خودارادیت ضرور ملے گا،وزیر اعظم

نیو یارک۔وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کے لیے بڑی جدوجہد کی ہے، اور کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے بھارت پر تنقید کی کہ 2019 میں اس نے یکطرفہ طور پر کشمیر کو ہڑپ کیا، اور کشمیری سات دہائیوں سے اپنے حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ طے ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ضرور ملے گا،اقوا م متحدہ میں اس حوالے سے قرار دادیں موجود ہیں ،مسئلے کو فوری طور پر حل ہونا چاہیے ،لاکھوں کشمیریوں نے آزادی کے لئے جانیں دی ہیں

وزیر اعظم نے عالمی برادری سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مزید کتنا وقت لیں گے ،کشمیری مائوں بہنوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،اورمزید کتنی قربانیاں درکار ہیں، انہوں نے عالمی برادری سے زور دے کر کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیراور فلسطین کا حل ضروری ہے ،اس کے علاوہ امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔