اسلام آباد: معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ 28 اکتوبر تک قیام کریں گے۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکریٹری سید ڈاکٹر عطا الرحمان اور پارلیمانی سیکریٹری شمشیر علی مزاری سمیت دیگر اہم شخصیات نے کیا۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے، اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ امامت بھی کریں گے۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران، وہ اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور عوامی تقریبات میں بھی حصہ لیں گے۔رانا مشہود نے کہا کہ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی علمی خدمات کی تعریف کرتا ہوں، اور ان کی اسلامی بصیرت اعتماد اور یقین کو بڑھاتی ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سخت سیکیورٹی کے ساتھ اسلام آباد لایا گیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">