اسلام آباد۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، انہیں خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا، اور ان پر ریاست پر حملہ آور ہونے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل، عدالت کی جانب سے شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری نے پی ہاؤس پہنچ کر انہیں گرفتار کیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت نے واضح کیا کہ متعدد بار طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور پیش نہیں ہوئے، لہذا انہیں گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔