پشاور۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین میں جھڑپ ہوگئی۔اسپیکر کی طرف سے وقت نہ ملنے پر اپوزیشن کے اراکین شدید غصے میں آگئے، اراکین اسمبلی نے ایک دوسرے کے خلاف لاتوں اور گھونسوں کا بے دھڑک استعمال کیا۔پی ٹی آئی کے رکن نیک وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر کے درمیان جھگڑا ہوا، دونوں اراکین کی باہمی لڑائی میں ان کے حامی بھی شامل ہوگئے، اسمبلی میں الجھنے والے دونوں اراکین کا تعلق وزیرستان سے ہے۔ایوان میں شدید شور شرابے کی وجہ سے اسپیکر نے اجلاس میں 15 منٹ کا وقفہ دیا، بعد میں اجلاس 14 اکتوبر پیر کو سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">