جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان و دیگر پرفرد جرم 19 اکتوبر کوعائد ہوگی

اسلام آباد: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور دیگر کے خلاف فرد جرم 19 اکتوبر کو عائد کی جائے گی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کے واقعات کی سماعت کی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کے ابتدائی ٹرائل کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزمان کے چالان کی کاپیوں کی تقسیم کی گئی۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ان کے وکیل کے ذریعے چالان کی نقول فراہم کی گئیں، جبکہ غیر حاضر 31 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ شیریں مزاری، صداقت عباسی، امجد نیازی، اور عثمان ڈار بھی پیش ہوئے۔ 28 ستمبر اور 4 اکتوبر کے احتجاج کیسز میں نامزد پی ٹی آئی کے رہنما غیر حاضر رہے، جنہوں نے بیماری کے باعث عدم موجودگی کی درخواستیں دائر کیں۔ سماعت کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس کیس کی اگلی سماعت 19 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔