راولپنڈی۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے لئے غیر متزلزل حمایت پر قظہار تشکر کیا، ان کا کہںا تھا کہ ایک بڑے تجارتی وفد کے دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لئے گہری محبت بھرے جذبات رکھتے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کرائی اور توقع ظاہر کی کہ اس دورے کے دونوں ممالک پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">