اسلام آباد (سی این پی) وز یر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہو نے کے بعد وزیر اعظم کی صدارت میں پارٹی کا اہم اجلاس پنجاب میں وز یر اعلی کے لئے پرویز الٰہی کو لانے کا امکان ،جس کا و فاقی حکومت کی جانب سے عمران خان ا علان سکتے ہیں اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے دس سے بارہ ارکان مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطے کر لئے ہیں پاکستان مسلم لیگ ق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئی، ترین گروپ کے 10 سے 12 ارکان کے ق لیگ سے خفیہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔، صوبے میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں ترین گروپ کے ارکان نے ق لیگ کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے مطابق مسلم لیگ ق نے سیاسی تبدیلی کی صورت میں فیصلہ کن کردار کے لئے اپنے کارڈز کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ترین گروپ کے ارکان پرویزالہی کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔ وز یر اعظم عمران خان کی جانب سے گرین سگنل کے ساتھ ہی رابطے تیز ہو گئے ہیں پنجاب میں وز یر اعلی کے لئے فواد چودھری، چودھری سرور، پرویز خٹک اور اسد عمر بھی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے حامی۔ذرائع کے مطابق وفاق کے کئی اہم وزراء عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں۔ وفاق میں بھی اہم سینئر وزراء نے بزدار کو تبدیل کرنے کا مشورہ وز یر اعظم عمران خان کو دیا۔۔ وزیر اعظم سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ چند دنوں میں پرویز الٰہی کا اعلان کر سکتے ہیں قبل ازین حکومت اور ق لیگ میں وزارت اعلیٰ کے معاملے پر اختلاف کھل کر سامنے آگئے تھے ، پرویز الٰہی کو وزیر اعلی نامزد کر نے پر وز یر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا خطرہ ٹل سکتا ہے، ق لیگ نے پنجاب وزارت اعلیٰ کیلئے علیم خان کا نام مسترد کر دیاتھا ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">