راولپنڈی ۔عمران خان سے متعلق زیر گردش افواہوں پر جیل انتظامیہ نے وضاحت پیش کی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق، عمران خان کے بارے میں جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ بے بنیاد ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو جیل مینول کے تحت تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ، عمران خان کا معمول کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔ انہیں پڑھنے کے لیے دو انگریزی روزنامے فراہم کیے جاتے ہیں، اور ان کے سیل کی بجلی ہمیشہ بحال رہتی ہے۔ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کے لیے علیحدہ کچن دستیاب ہے، اور دو مشقتی انہیں شفٹوں میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔تاہم، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">