آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراطلاعات

چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان گیم چینجر ثابت ہوگا، عطا تارڑ

اسلام آباد ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ایس سی او کی تیاریوں کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایس سی او سربراہ کانفرنس کے اہم ایونٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، پاکستان بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا ہے،حال ہی میں ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا،ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان سے برآمدات بڑھانے اور حلال گوشت کی درآمد کا اعلان کیا،چاول، حلال گوشت سمیت دوسری اشیاءکی برآمدات سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے، ملائیشیا کے وزیراعظم کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں سعودی عرب کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا،سعودی عرب کی طرف سے تین وفود نے پاکستان کا دورہ کیا، یہ سعودی وفد کا کامیاب دورہ تھا،انہوں نے کہا کہ فرمانروا محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی،سعودی عرب کے ساتھ 2.2 ارب ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، مہنگائی کم ہو کر 6.9 فیصد پر آ گئی ہے،تجارتی خسارے میں مسلسل کمی آ رہی ہے،ہماری برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم کا دورہ تاجکستان انتہائی مفید رہا،تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں، چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان سی پیک کے حوالے سےگیم چینجر ثابت ہوگا، عطاءاللہ تارڑنے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے،ایس سی او سمٹ پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی،ایس سی او کے لئے اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا، ایس سی او علاقائی تعاون کے حوالے سے اہم فورم ہے۔